گلگت:ر) بار اور بنچ کا رشتہ ایک گھر کے افراد کی مانند ہوتا ہے ، وکلاء کی ناگہانی موت پر پوری گلگت بلتستان کی بار اور بنچ لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں،جسٹس صاحب خان

JUSTICگلگت : ہفتہ، 21 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) بار اور بنچ کا رشتہ ایک گھر کے افراد کی مانند ہوتا ہے ، وکلاء کی ناگہانی موت پر پوری گلگت بلتستان کی بار اور بنچ لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیف جج چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے گزشتہ دنوں قراقرم ہائے وے داسو کے مقام پر کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایڈووکیٹ دلدار حسین اور ایڈووکیٹ لیاقت حسین کے گھروں میں جاکر فاتحۃ خوانی کے بعد لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جبکہ لجسٹس وزیر شکیل ، رجسٹرار چیف کورٹ گلگت بلتستان ممتاز احمد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک عنایت الرحمن، صدر ہائی کورٹ بار ملک کفایت الرحمن اور بار کے جنرل سیکریٹری کمال بھی چیف جج کے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر چیف جج چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے وکلاء کے لواحقین سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکیل معاشرے کا آئینہ قانون کا ترجمان اور قوم کا اثاثہ ہوتا ہے انکی ناگہانی موت سے جو خلا بار اور بنچ میں پیدا ہوتا ہے وہ آسانی سے پر نہیں ہوتا ہے ۔ مرحومین وکلاء کے لواحقین کی جائز مدد کیلئے بار اور بنچ گلگت بلتستان ہر ممکن کوشش کریگا کیونکہ بار اور بنچ کا قیام ہی وکلاء سے وجود میں آتا ہے ۔ وکلاء کے خاندان کی خوشحالی کیلئے بار اور بنچ کا ایک فریضہ بنا ہے کہ وہ جائز کاموں اور انکی مدد کریں جو کہ گلگت بلتستان کی بار اور بنچ کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے تاکہ وکلاء جو دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں انکے لواحقین خاندان کی خوشحالی میں درپیش مسائل کو کم کیا جا سکے اور اس موقع پر وکلاء کے خاندان سے ہر جائز مدد کی یقین دہانی بھی کی ۔ اس موقع پر ورثاء نے بھی چیف جج چیف کورٹ جسٹس صاحب خان ، جسٹس وزیر شکیل احمد ، رجسٹرار چیف کورٹ ممتاز حمد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک عنایت الرحمن ، صدر ہائی کورٹ ملک کفایت 4f347f3f-2a71-4bc2-b6b8-98f55412c68fالرحمن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ایڈووکیٹ کمال کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s