گلگت:مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت گوجال کے عوام کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، شرافت حسین کینگ|PASSUTIMESاُردُو

Passu Timesگلگت: ہفتہ، 21 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر)  پاکستان پیپلز پارٹی نے 2010ء میں تحصیل گوجال کو آفت زدہ قرار دے کر زرعی قرضوں کی معافی اور قراقرم یونیورسٹی میں زیر تعلیم گوجال کے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کا اعلان کیا تھا اس کو موجودہ حکومت نے زرعی قرضوں کی معافی اور قراقرم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی سکالرشپ ختم کرکے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت گوجال کے عوام کے ساتھ زیادتی کررہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرافت کنگ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مکمل سروے کے بعد سبسڈی دے کر زرعی قرضوں اور قراقرم یونیورسٹی میں زیر تعلیم گوجال کے طلباء و طالبات کو سکالر شپ دیدیا تھا مگر پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے ان دونوں ریلیف کو ختم کی جو گوجال کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے کیوں کہ اس وقت گوجال میں برف باری اور سردی کے باعث عوام سخت مشکات سے دوچار ہیں ہسپتالوں میں ادویات ، سکولوں میں اساتذہ کی شدید قلت ہے بجلی کی غیر ا علانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے لہٰذا چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان از خود نوٹس لے کر گوجال کے عوام کودی گئی ریلیف کو بحال رکھنے کے احکامات جاری کریں قرضوں کی معافی اور قراقرم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات جوکہ گوجال سے تعلق رکھتے ہیں ان کو بحال رکھا جائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s