گلگت: حالیہ دنوں بدترین زلزلے کے باعث نگرل سیداں محلہ میں مقیم اخبار فروش محمد ریاض کے کچے مکان میں دراڑیں پڑنے اور فرش دب جانے کی وجہ سے کسی بھی وقت مکان منہدم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے|PASSUTIMESاُردُو

d8d069ab-6c57-4f90-8d02-f6077f3a9f62گلگت: ہفتہ، 21 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر ) حالیہ دنوں بدترین زلزلے کے باعث نگرل سیداں محلہ میں مقیم اخبار فروش محمد ریاض کے کچے مکان میں دراڑیں پڑنے اور فرش دب جانے کی وجہ سے کسی بھی وقت مکان منہدم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے مکان دبنے کے خطرے کے باعث بچوں سمیت سردی میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں صوبائی حکومت کے حکم پر حالیہ زلزلہ کے باعث نقصانات کا تعین کرنے والی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی منظر عام سے غائب ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر فوری مالی معاونت کیلئے انتظامیہ کو احکامات جاری کریں اوصاف سروے کے دوران ہاکر ایسوسی ایشن کے صدر فدا حسین ،جنرل سیکریٹری شاہد اور متاثرہ شخص محمد ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے عوام کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اخبار فروخت کرکے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی خطرناک زلزلے کی وجہ سے مکان کی دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور مکان فرش بھی الگ ہوا ہے جو کسی بھی وقت گرسکتا ہے ناخوشگوا رواقعہ سے بچنے کیلئے اس سردی میں بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے فریاد کی ہے کہ فوری نوٹس لیکر متاثرہ شخص کی مالی معاونت کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ بچوں سمیت بقیہ زندگی باآسانی گزارسکیں گے ۔

316bcfa5-09a6-457e-9e57-13785c0ddc03

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s