چلاس: محکمہ تعمیرات عامہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگیا۔ضلع بھر کے تمام متعلقہ دفاتر بدستور بند|PASSUTIMESاُردُو

89d73e33-3129-4f8f-a386-c3ea39e6af55چلاس: اتوار، 22 نومبر، پھسو ٹائمز اُردُو ( عمر فاروق فاروقی) محکمہ تعمیرات عامہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگیا۔ضلع بھر کے تمام متعلقہ دفاتر بدستور بند ۔چلاس میں آٹھویں روز سے جاری احتجاجی مظاہرے میں ضلع بھر سے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔ دیامر کے سیاسی و سماجی رہنماوں کا بھی ملازمین کے ساتھ دینے کا اعلان ۔چلاس میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایمپلائنز یونین محمد ابراہیم جزل سیکرٹری ایمپلائنز یونین دیامر نصیر اللہ،کرامت اللہ،، و دیگر نے کہا کہ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے ،ایک ہفتہ سے دھرنہ دئے بیٹھے ہیں لیکن کہیں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ،جوکہ ملازمین کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کی مستقلی فیڈرل فنانس سے 9جون کو منظور ہوئی ہے ،لیکن حکومت گلگت بلتستان اور متعلقہ ادارے کے زمہ دار حکام ملازمین کی ویرفیکیشن پر ویرفیکیشن کرکے معاملے کو ٹال رہے ہیں ،جس کی وجہ سے ملازمین کی مستقلی لٹک کر رہ گئی ہے اور ملازمین گزشتہ 5ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کو جلد مستقل کرکے ریگولر ہیڈ سے تنخواہیں بھی جلد جاری کریں ،تاکہ ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہمارے مطالبات منظور کرے ،ملازمین کو بھوک ہڑتال اور لانگ مارچ پر مجبور نہ کیا جائے۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s