غذر: گلگت بلتستان کو عبوری آئینی حیثیت دینے سے کشمیر کاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، پاکستان راہ حق پارٹی |PASSUTIMESاُردُو

غذر: پیر، 23 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) پاکستان راہ حق پارٹی گلگت بلتستان کے چیرمین و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی حمایت اللہ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے پیش کردہ مو قف اور رائے کی تائید اور حمایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت اور مکمل داخلی اقتصادی خود مختاری دی جائے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی حیثیت دینے سے کشمیر کاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اقتصادی خودمختاری کے بغیر آئینی حقوق دینے کی بات بے معنی ہو گی،گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں عبوری صوبہ بننے کے بعد قومی اسمبلی اور سینٹ میں ہمیں نمائندگی ملے گی اور ملک کے تمام آئینی اداروں میں ہمیں نمائندگی کا برابر حق مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہدری منصوبے میں سب سے زیادہ حق گلگت بلتستان کے عوام کو دیا جائے کیو نکہ اس اہم منصوبے کے اہم سٹیک ہو لڈر گلگت بلتستان ہے لہذا حکومت منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لیں اور ٹرانز ٹ فیس میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے،انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق دینے سے قبل حکومت گلگت بلتستان کو داخلی خود مختاری اور اقتصادی حقوق کا تعین کرے کیونکہ یہاں کے عوام حق ملکیت اور حق حاکیت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت کی جانب سے صوبائی حکومت کو آئینی حقوق کے حوالے سے دی جانے والی رائے خطے کے بہتر مفاد میں ہے لہذا حکومت بلا تاخیر گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں عبوری آئینی صوبہ بنا کر یہاں کے لو گوں کو داخلی خود مختاری دے جس سے یہاں کے باسیوں میں پیدا ہونے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے اور علاقہ خوشحالی کی طرف رواں دواں ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہماری ترجیحات اور سفارشات کو ٹھوکرا کر عبوری آئینی صوبے سے کم کا کوئی سٹیٹس دیا تو یہ عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ سمجھا جائے گا لہذا حکومت ہماری مو قف کو اہمیت دے جو خطے کی وسیع تر مفاد میں ہوگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s