چلاس: مغوی انجنئیروں کی بازیابی کیلئے داریل کے عوام سر جوڑ کربیٹھ گئے۔داریل گرینڈجرگہ کا داریل گماری کے مقام پر عوامی اجتماع کا انعقاد|PASSUTIMESاُردُو

71068463-85e5-4dfe-aff3-92b3e3082b53چلاس: پیر، 23 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) مغوی انجنئیروں کی بازیابی کیلئے داریل کے عوام سر جوڑ کربیٹھ گئے۔داریل گرینڈجرگہ کا داریل گماری کے مقام پر عوامی اجتماع کا انعقاد ،ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولنا عبدالحلیم،مولنا فرمان ولی،مولنا روشن،مولنا حسین،مولنا جہانگیر،مولنا وکیل شاہ و دیگر نے کہا کہ داریل کے عوام دہشت گردوں کے خلاف حکومت کے ساتھ دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔اپنے خطاب میں علماء داریل نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ایس سی او کے انجنیئروں کو اغواہ کیا ہے ،ایسے عناصر کے ساتھ داریل کے عوام کا کوئی تعلق نہیں ہے ،انہوں نے شرپسندوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ داریل کے تمام مفرور جلد ہتھیار ڈال دیں ،داریل کے پرامن لوگ اپنے علاقے کو مزید آگ اور خون میں نہیںدھکیلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ دہشت گردی کرتے ہیں ان کا مسلمانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ،دہشت گرد کوئی بھی ہو وہ مسلمان نہیں ہوتا ۔علماء نے مزید کہا کہ جو لوگ شرپسندوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ،انہیں کھانہ دیتے ہیں ،حکومت ان لوگوں کو بھی گرفتار کرے ہم حکومت کے ساتھ دینے کیلئے کھڑے ہیں ۔عوامی اجتماع میں داریل کے 20 علماء نے داریل کے ہر گاوں سے 70 بندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دیا ،جو ہر گاوں گاوں میں جاکر مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوشیشں کریں گے۔ادھر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے داریل جرگہ کے اہم رکن مولنا فرمان ولی نے کہا کہ داریل جرگہ مغویوں کی بازیابی کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے اور75فیصد اُمید ہے کہ منگل کے روز مغوی انجنئیروں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہونگے۔دوسری طرف تانگیر میں علماء اور عمائندین کا مغویوں کی بازیابی کیلئے ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں مولنا شکرت،امیر جان اور صبو نمبردار نے شرکت ۔اجلاس کے بعد تانگیر کے علماء نے ایک وفد داریل کی طرف روانہ کر دیا ہے،جہاں وہ داریل جرگہ سے ملنے کے بعد مغیوں کی بازیابی کیلئے آئندہ کا لحہ عمل طے کریں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s