گلگت: وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا |PASSUTIMESاُردُو

b8d37dfd-f85b-4e7b-9237-dd451ad7f03dگلگت: پیر، 23 نومبر 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا آئی جی پی نے خصوصی طور پر ہدایات جاری کی کہ ڈیوٹی پر مامور تمام جوانوں کو انفرادی طور پر سیکورٹی کے حوالے سے احکامات دیئے جائیں روٹس اور وینو کے تمام ملحقہ عمارتوں کی خصوصی نگرانی کریں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ٹریفک روٹس کو اس طرح سے ترتیب دیں تاکہ آنے جانے والے مسافروں کو کوئی دشواری نہ ہوتمام ہوٹلز سرائے کی چیکنگ کریں تمام ناکہ جات پر آنے جانے والوں کی سختی سے تلاشی لیں سپیشل برانچ بھی اپنی نفری بروقت معلومات کیلئے الرٹ رکھے علاوہ ازیں آئی جی پی نے فارنرز کی حفاظت کے حوالے سے قراقرم ہائی وے پر سخت اقدامات کی ہدایت بھی دیں اجلاس میں تمام متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s