چلاس: دیامر ایک پر امن علاقہ ہے ،چند شرپسندوں کی وجہ سے پورا دیامر بدنام ہو رہا ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ دیامر کے اندر پسماندگی کے خاتمے کیلئے یہاں تعلیمی سہولیات فراہم کرے ، سمینار سے مقررین کا خطاب|PASSUTIMESاُردُو

2f3e38f0-28fd-4095-a345-7b2262ae18bbچلاس: منگل، 24 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فارقی) دیامر پاورٹی ایلویشن پروگرام کے تعاون سے پربت یوتھ فاونڈیشن کے زیر اہتمام چلاس میں پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عنوان سے ایک اہم سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ضلع بھر سے مختلف سماجی تنظیموں کے زمہ داروں اور طلبہ کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ضلع دیامر افضل خان ، پربت یوتھ فاوندیشن کے چیرمین رضاء اللہ ، مانیٹرنگ آفسر ڈی پی اے پی خورشید ،ریمبوویلفئیر کے چیرمین بشارت ،ڈی ایس ایف کے صدر اشتیاق داریلی،تانگیر یوتھ فاونڈیشن کے چیرمین عباد اللہ،ڈودیشال یوتھ ارگنائیزیشن کے صدر محمد امان ،گل رحمن،مجیب فرحت ،نذاکت،فضل الرحمن،و دیگر نے کہا کہ دیامر ایک پر امن علاقہ ہے ،چند شرپسندوں کی وجہ سے پورا دیامر بدنام ہو رہا ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ دیامر کے اندر پسماندگی کے خاتمے کیلئے یہاں تعلیمی سہولیات فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگ دہشت گردی کے خلاف ہیں اور یہاں کے نوجوان نسل اپنے علاقے سے نفرتوں اور کدورتوں کے باب کو ختم کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں ،لیکن حکومتی سطح پر یہاں کے نوجوانوں کو نظر انداز کئے جانے پر بہت مایوسی ہورہی ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ دیامر کے نوجوانوں کی صلاحتوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرانے کیلئے مختلف تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرکے یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں امن نہ ہ وہاں ترقی بھی نہیں ہوگی اس لیئے دیامر میں ترقی کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے نوجوان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر دیامر کے چہرے پر لگا بدنما داغ کو مٹانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ،تاکہ یہ ضلع مزید آگ اور خون کے لپیٹ سے بچ سکے ۔سمینار کے آخر میں دیامر کے تمام طلبہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا بھی عزم کیا۔7de843b7-b3ca-4f8d-9f7f-b242d3dc5ccf

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s