گلگت: صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کنوداساین ایل آئی گراؤنڈ کے بدلے کسی اور مقام پراین ایل ائی رجمنٹ کو زمین الاٹ کریں|PASSUTIMESاُردُو

00 (1)گلگت: منگل، 24 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) عمائدین مجاہد کالونی، گورنمنٹ کالونی، مسلم کالونی، چھموگڑھ کالونی، نگر کالونی اور گلشیر کالونی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کنوداساین ایل آئی گراؤنڈ کے بدلے کسی اور مقام پراین ایل ائی  رجمنٹ کو زمین الاٹ کرکے کنوداس گراؤنڈ کو عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی کھیل اور تفریح کیلئے معیاری گراؤنڈ اور پارک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے کنوداس سے تعلق رکھنے والے عمائدین محمد عیسیٰ حلیم، معراج عالم، عبدالرحمن بخاری، مہتاب الرحمن، وقار احمد، عبدالفرید، ندیم خان، عبدالقادر، فضل الرحمن، شہزاد حسین ایڈووکیٹ، تنویرایڈووکیٹ، لطیف شاہ ایڈووکیٹ، محمد رمضان، (ر) تحصیلدار شفیع اللہ، ایڈووکیٹ مشال خان ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ایک بھی مستقل گراونڈ موجود نہیں سٹی پارک عارضی طور پر استعمال میں لایا جارہا ہے جو CAAکی ملکیت ہے جبکہ لالک جان سٹیڈیم پر بھی کئی منصوبوں کی تعمیر زیر غور ہے ایسے میں شہریوں کے بچوں اور نوجوانوں کی صحت مند تفریح کیلئے کنوداس گراؤنڈ ہی ایک نعمت ہے جس کیلئے صوبائی حکومت NLIکیلئے متبادل جگہ فراہم کرکے شہریوں کیلئے پبلک گراونڈ اور پارک تعمیر کرسکتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s