گلگت: وزیراعلیٰ آرٹی اے ملازمین کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرے بصورت دیگر ایکشن کمیٹی ملازمین کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیگی،عوامی ایکشن کمیٹی

12074500_987985434555257_2130741379737820638_nگلگت: منگل، 24 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) حکومت آر ٹی ای ملازمین کے ساتھ مذاق بند کرے اور فوری طور پر مستقل کرے۔ وفاقی حکومت سے منظوری کے باوجود ملازمین کو سڑکوں پر لانا حکومت کی نا اہلی ہے۔ وزیر اعلیٰ ملازمین کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرے بصورت دیگر ایکشن کمیٹی ملازمین کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیگی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کا نمائندہ وفد جس میں مولانا سلطان فئیس کوارڈینیٹر وجاہت علی، نظام الدین ، فدا حسین اور قاری شاہ عالم نے آر ٹی ای ملازمی کے ایسو سی ایشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکروٹنی کے نام پر ملازمین کے ساتھ زیادتی بد ہونی چاہئے حکومت اوور ایج کے نام پر اپنے من پسند افراد کو نوازنا چا رہی ہے اور غریب ملازمین کو فارغ کرنا چاہتی ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ نے ملازمین کو دو دن کے اندر بحال نہ کیا تو ایکشن کمیٹی ملازمین کے ساتھ مل کر دھرنا دے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s