گلگت:عالمی یوم برائے صنفی تشدد کے حوالے سے گلگت بلتستان میں مختلف تقاریب کا اہتمام |PASSUTIMESاُردُو

bd933450-6e93-4597-a4fa-80dc57bb6770گلگت:بدھ، 25 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمزاُردُو (پ ر) عالمی یوم برائے صنفی تشدد کے حوالے سے گلگت بلتستان میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں حسینہ کالج نومل میں صنفی تشدد کے خلاف 16دنوں کی کمپین کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا صنفی تشدد کی روک تھام سے متعلق اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد معروف سماجی تنظیمPENنے AKRSPکے تعاون سے کیا جس میں شعبہ تعلیم سے وابستہ چالیس شرکاء نے شرکت کی تربیتی ورکشاپ کے دوران صنفی تشدد کیخلاف پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان کے تناظر میں صنفی تشدد کے مختلف اقسام اور اس کی وجوہات پر گفتگو ہوئی ورکشاپ کے آخرمیں ماں فاونڈیشن کی چیئرپرسن شاہدہ اخلاق نے شرکاء وکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تدریس سے منسلک افراد خصوصاً خواتین معاشرے سے صنفی تشدد پر مبنی صنفی رویوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں شعور اور تعلیم کی کمی اور عدم برداشت کے باعث صنفی تشدد میں اضافہ ہورہا ہے جس کا تدراک وقت کی اہم ضرورت ہے ورکشاپ کے شرکاء سے AKRSPکے یوتھ ڈویلپمنٹ آفیسر پیار علی سگی نے بھی خطاب کیا۔

7d0f6a56-4b52-464b-aa50-12c9ff53e864

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s