چلاس: محکمہ تعمیرات عامہ کے بعد لوکل گورنمنٹ کے عارضی ملازمین بھی مستقلی کیلئے میدان میں اُتر گئے|PASSUTIMESاُردُو

89d73e33-3129-4f8f-a386-c3ea39e6af55چلاس: جمعرات 26 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو ( عمرفاروق فارقی) محکمہ تعمیرات عامہ کے بعد لوکل گورنمنٹ کے عارضی ملازمین بھی مستقلی کیلئے میدان میں اُتر گئے۔عارضی ملازمین نہ جلد مستقل نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی دے دیا،لوکل گورنمنٹ کے عارضی ملازمین نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 350سے زائد عارضی ملازمین ہیں جن کو گزشتہ کئی سالوں سے مستقل نہیں کیا گیا،جو کہ ملازمین کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ برقیات کے ہزاروں ملازمین کو مستقل کیا ہے ،اور اب محکمہ تعمیرات عامہ کے 6ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے جارہی ہے ،لیکن محکمہ لوکل گورنمنٹ کے عارضی ملازمین کا آخر کیا قصور ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ،وزیر بلدیات،اور چیف سیکرٹری سے اپیل ہے کہ وہ نوٹس لیکر لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کریں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s