کراچی: آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ ۔ ہائی اچیورز ایوارڈ 2015 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات کی تقسیم پوسٹرسازی کا قومی مقابلہ گلگت ۔ بلتستان کے طالب علم مشفق علی خان نے جیت|PASSUTIMESاُردُو

75043cb9-2b1e-4995-84db-69e749e60807کراچی: جمعرات، 26 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ ۔ ہائی اچیورز ایوارڈ 2015 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات کی تقسیم پوسٹرسازی کا قومی مقابلہ گلگت ۔ بلتستان کے طالب علم مشفق علی خان نے جیتا- مشفق کو اگلے برس یونیورسٹی آف کیمبرج کے دور کا موقعہ ملے گا۔ کراچی، پاکستان 25 نومبر ، 2015  آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (اے کے یو۔ای بی) کی جانب سے نویں دسویں اور گیارھویں بارھویں جماعتوں کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کے اعزاز میں کراچی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں گلگت ۔ بلتستان اورچترال سمیت پاکستان کے کئی شہروں سے تعلق رکھنے والے پوزیشنز حاصل کرنے والے 156 طلبا نے شرکت کی ۔اے کے یو۔ای بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہز اد جیوا نے اس تقریب میں کہا، ’’ان طلبا نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اے کے یو۔ای بی کے طلبا پاکستان اور پاکستان سے باہر بہترین جامعات میں داخلے حاصل کرتے ہیں۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ہمارے طلبا مستقبل کی ضروریات پورا کرنے کے بخوبی اہل ہیں اور اپنے متعلقہ پیشہ ورانہ شعبوں میں تخلیقی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے اور زندگی بھر سیکھنے کا عمل جاری رکھیں گے۔‘‘ تقریب کے دوران اے کے یو کے صدر فیروز رسول نے کہا،’’ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اے کے یو۔ای بی معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کررہا ہے۔ ہم اس امتحانی نظام کے ذریعے ایسے نوجوان طلبا تخلیق کررہے ہیں جو باصلاحیت اور مسائل کو حل کرنے کے فن سے آراستہ ہیں اور مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ‘‘انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ اے کے یو۔ای بی کے تحت کامیاب ہونے والے طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد آئی بی کے داخلہ ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اے کے یو۔ای بی کے طلبا نصابی کتابوں کے روایتی تعلیمی طریقہ کار سے آگے بڑھ چکے ہیں جو تعلیم کے عملی استعمال کے لیے بے حد ضروری ہے۔‘‘اس تقریب میں اے کے یو۔ای بی کے پوسٹرسازی کے قومی مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبا کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔ گلگت ۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والے بارھویں جماعت کے طالب علم مشفق علی خان نے یہ مقابلہ جیتا۔ ان کا پوسٹر ذاتی بجلی بنانے کے نظام سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنے کے بارے میں تھا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشفق نے کہا ،’’گلگت ۔ بلتستان میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہت خراب ہے اور لوڈ شیڈنگ کا طویل دورانیہ ہماری تعلیم پر اثرانداز ہورہا ہے۔گوکہ میں نے یہ مقابلہ جیت لیا لیکن میرے لیے آواز بلند کرنا اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانا بہت ضروری تھا۔‘‘انعام کے طور پر مشفق کو اگلے برس یونیورسٹی آف کیمبرج کا ایک ہفتے طویل تدریسی دورہ کرنے کا موقعہ ملے گا۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کے سینٹ ایڈمنڈز کالج کے سابق ماسٹر اور سی ایم ای ڈی ٹی کے چیف سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر سر برائن ہیپ نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’دوردراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو درپیش توانائی کے مسائل اور دیرپا توانائی کے حصول میں موجود رکاوٹوں میں نوجوان طلبا کی دلچسپی دیکھ کر میں مستقبل کے بارے میں خوش آئند توقعات کرسکتا ہوں۔‘‘کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے طلبا کے والدین، اسکول پرنسپلز اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد اس تقریب میں شریک تھی۔
ٌٌe9ccade4-b8f0-45de-af4e-b58f6617293c

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s