کراچی: گلگت بلتستان کے حوالے سے لکھی گئی کتاب ’’شمالی پاکستان۔ تاریخ و ثقافت‘‘ کی تقریب رونمائی|PASSUTIMESاُردُو

کراچی: جمعہ، 27 نومبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) کراچی میں indexارتقاء انسٹیٹوٹ آف سوشل سائنس کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد ہوا اور گلگت بلتستان کے حوالے سے لکھی گئی کتاب ’’شمالی پاکستان۔ تاریخ و ثقافت‘‘ کی رونمائی ہوئی۔یہ مینار دو حصوں پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن میں’’ گلگت بلتستان ، علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے میں ‘‘کے عنوان پر بات کی گئی اور سیشن میں جامعہ کراچی کے شعبہ پاکستان اسٹڈی کی ڈاکٹر نوین کی مرتب کردہ کتاب کے حوالے کے گفتگو ہوئی۔ تقریب کے مقررین میں مشہور مورخ ڈاکٹر مبارک علی، Zabist کے شعبہ سوشل سائینسز کے سربراہ ریاض شیخ،سینئیر صحافی عبدالجبار باصر، ڈاکٹر نوین حیدر اور عنایت بیگ شامل تھے۔ مقریرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے یہ خطہ مستقبل میں یہ علاقہ میدان جنگ بن سکتا ہے ۔ سینئیر صحافی عبدالجبار ناصر نے گلگت بلتستان کی تاریخ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی کی تحریک نہیں چلائی تھی بلکہ یہ چند افسران کی مفادات کی جنگ تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر گلگت بلتستان کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر مبارک علی نے کہا کہ ملک میں تاریخ کے موضوع کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے اور تحقیق کی کمی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر زیاض شیخ نے کہا اس منصوبے سے خطر کے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ خطے کو نقصان ہوگا۔ واضع رہے کہ ڈاکٹر نوین حیدر کی مرتب کردہ یہ کتاب گلگت بلتسان کی تاریخ ،ثقافت اور سیاحت کے بارے طلبا کے مقالہ جات پر مشتمل ہے۔ مقالہ جات کے محقیقن کا تعلق گلگت بلتستا ن سے ہے۔

0502

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s