اسلام آباد: پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگا کوہساروں کی ثقافت، اجناس اور مسائل کے حوالے سے کئی پروگرام پیش کیے جائیں گے، منیراحمد|PASSUTIMESاُردُو

12308758_10153756323381948_1962318707289893461_nاسلام آباد: اتوار، 29 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگا کوہساروں کی ثقافت، اجناس اور مسائل کے حوالے سے کئی پروگرام پیش کیے جائیں گے، منیراحمد

اسلام آباد ( 28نومبر 2015 )پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کے ڈائیریکٹر منیر احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوکا م پاکستان، سی ڈی اے، یو این ڈی پی اور وزارت موسمی تغیرا ت کے گلاف اور ماؤنٹین مارکیٹ پراجیکٹس کے اشتراک سے پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگااور ہفتہ بھر کوہساروں کی ثقافت، اجناس اور مسائل کے حوالے سے کئی پروگرام پیش کیے جائیں گے جس میں خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اوان کی دلچسپی کے ایسے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن سے وہ کوہساروں سے محبت کرنا اور ان کی قومی زندگی میں اہمیت سے اگاہ ہو سکیں۔ 
انھوں نے بتایاکی 6دسمبر کونوجوانوں کے لئے راک وال کلائمبنگ سے پانچویں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کا آغاز ہوگا، 8دسمبر کو کوہساروں کے حوالے سے مصوری کی نمائش، 9دسمبرکو سیمینارانعقاد ہوگا جب کہ تین روزہ ثقافتی میلہ 11دسمبر سے 13دسمبر تک آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج میں منعقد ہو گا۔ 
منیر احمد نے بتایا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے موسموں میں شدت آرہی ہے اور اس بارے میں عوامی آگاہی ضروری ہے کہ کس طرح ہمارے پہاڑ اور وہاں کے رہنے والے متاثر ہو رہے ہیں، موسمیاتی شدت کی وجہ سے کس قدر سماجی اور معاشی نقصان ہو رہا ہے اور میدانی علاقوں میں رہنے والوں کی زندگی اور معیشت کس قدر متاثر ہو رہی ہے، ہر شہری کس طرح اس حوالے سے اپنا باخبر کردار ادا کرسکتا ہے۔ کوہساروں کا عالمی دن اس حوالے سے ایک ایسا موقع ہے جب تمام ادارے اور شہری اس موضوع پر بات کرنے اور سننے اور سوچنے کے لئے تیار ہوتے ہیں، اس موقع پر تمام ذرائع ابلاغ کو بھی اپنا کردار ادا کارنا چاہیے تا کہ ہم ایک باخبر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں۔ 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s