گلگت: مضفر علی برچہ اور انکے ساتھی کی رہائی کیلئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے یو تھ نے ملک بھر کے پانچ بڑے شہروں لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد ،کراچی اور گلگت پر یس کلب کے باہر پر امن طور پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کیا ہے|PASSUTIMESاُردُو

Muzafarگلگت: اتوار، 29 نومبر، 2015ء – پھسوٹائمز اُردُو  (نعیم انور)  گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے اے ایس ایف کے اے ایس آئی مضفر علی برچہ کی 31 اکتوبر 2015ء کو لاہور ائر,پورٹ پر دوران ڈیوٹی وی آئی پیز کے ساتھ جھگڑے پر اے ایس ایف کے اعلیٰ حکام نے قصور وار قرا دیکر انکے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے مضفرعلی برچہ اور انکے ایک ساتھی کو نوکری سے بر طرف کر کے انھیں ایک سال کی سزا سنا کر سنٹر جیل لاہور منتقل کر دیا تھا، اے ایس ایف کے اعلیٰ حکام کی طرف سے مضفر علی بر چہ کو دی جانے والی سزا کو گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اور بالخصوص ملک بھر میں مقیم گلگت بلتستان کے یوتھ نے یکطرفہ اور غیر منصفانہ سزا قرار دیکر سوشل میڈیا پر پر زور الفاظ میں مذامت کی تھی اور حکومت و دیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مضفر علی برچہ کو ہونے والی سزا پر نظر ثانی کر کے انھیں جیل سے رہا کرنے اور نوکری پر بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا تھامگر چار ہفتے گزرنے کے باوجود کسی سطح پر انکی رہائی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور نہ ہی کسی اعلیٰ شخصیت نے مضفر علی بر چہ کے والد کی اپیل سننے کا گوارہ کیا بلا آخر با حا لت مجبوری مضفر علی برچہ اور انکے ساتھی کی رہائی کیلئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے یو تھ نے ملک بھر کے پانچ بڑے شہروں لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد ،کراچی اور گلگت پر یس کلب کے باہر پر امن طور پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کیا ہے،اس علامتی احتجاج کو ملک بھر میں کامیاب بنا نے کیلئے مختلف طلباء تنظیموں نے سول سو سائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی رابطے کیے ہیں اور یہ علامتی احتجاج اتوار کے روز دن دو بجے بیک وقت کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s