گلگت: پاکستان مسلم لیگ نون ضلع گلگت کے وفد نے ضلع ہنزہ کے ضمی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ سینئررہنما متوقع امیدوار ایمان شاہ کو دینے کی وزیراعلیٰ سے سفارش|PASSUTIMESاُردُو

12295361_702865266517118_7744470574094913671_nگلگت: اتوار، 29 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے وفد نے سینئر نائب صدر فدا حسین کی قیادت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات ،ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنما متوقع امیدوار ایمان شاہ کو ضلع ہنزہ کے ضمی انتخابات کیلئے پارٹی کی طرف سے نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ دینے کی سفارش کردی اس موقع پر سینئررہنماؤں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ایمان شاہ گلگت بلتستان لیول کے سیاسی و سماجی اور صحافتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ہنزہ میں معروف ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی پوزیشن ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مسلم لیگ ن کے سینئررہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہ ایمان شاہ مسلم لیگ ن کااثاثہ ہیں ہنزہ میں ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کی فراہمی درخواست گزاروں کی پارٹی وابستگی ،حلقے میں ان کی پوزیشن اور سیاسی کیریئر سمیت دیگر ضروری چیزیں پرکھنے کے بعد کیا جائیگا تاہم مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھیوں کو ترجیح دی جائے گی واضح رہے کہ ہنزہ سے نومنتخب رکن اسمبلی میرغضنفر علی خان کے گورنر گلگت بلتستان مقرر ہونے کے بعد ہنزہ میں اسمبلی نشست خالی ہوگئی ہے اور بہت جلد ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور روزنامہ اوصاف گلگت بلتستان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ایمان شاہ ،جان عالم ،پرنس سلیم خان ،محمدرازق اور دیگر پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے متوقع درخواست گزار ہیں ۔وفد میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے جنرل سیکریٹری ریاض احمد ،مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ کے میڈیال سیل کے انچارج کمال حسین شامل تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s