غذر:ایس پی غذر سلطان فیصل کی غذر تعیناتی خوش آئند اقدام ہے پورے ضلع غذر سیمت تحصیل اشکومن سے جرائم کے خاتمے بالخصوص اشکومن سے منشیات کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے, سیاسی و سماجی حلقہ ضلع غذر|PASSUTIMESاُردُو

collageغذر: پیر، 30 نومبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) تحصیل اشکومن کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل ،معروف سماجی شخصیت محمود ایاز،فدا علی،منظور حسین اور محمد نظیر نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں ایس پی غذر سلطان فیصل کی غذر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی غذر ایک دلیر اور فرض شناس آفیسر ہیں انہوں نے ان کی تعیناتی پر امید ظاہر کیا ہے کہ ایس پی سلطان فیصل پورے ضلع غذر سیمت تحصیل اشکومن سے جرائم کے خاتمے بالخصوص اشکومن سے منشیات کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایس پی غذر جہاں منشیات کے خاتمے کے لئے محکمانہ کارروائی کریں گے وہاں انہوں نے ایس پی غذر سے مطالبہ کیا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کا قیام عمل میں لائیں ۔انہوں نے کہا کہ غذر بالخصوص اشکومن میں بعض افراد منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں لہذا اپنی پہلی فرصت میں ایسے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کریں جو علاقے کے جوانوں میں یہ زہر گھول رہے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات کے خاتمے اور جرائم پر خاتمہ کے حوالے سے تحصیل اشکومن کے عوام ایس پی غذر کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور ہر سطح پر پولیس کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے تحصیل اشکومن میں پولیس چیک پوسٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s