چلاس:جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان اور خطیب مسجد رفیع چلاس مولنا عبدلمجید نے وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا|PASSUTIMESاُردُو

12308244_482948121886168_7818099938176987728_nچلاس: منگل،  یکم دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فارقی) جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و جزل سیکرٹری دیامر بشیر احمد قریشی نے وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک کے اشاروں پر ناچنے والی تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت اپنے صوبے میں ایک وفاقی وزیر کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی ہے ،وہ پاکستان میں انقلاب کیا خاک لائی گی ،تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔انہوں نے جے یو آئی کے رہنماوں کو آئے روز دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،لیکن حکومت تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہوئی ہے ،دشمن سن لے ان کے اوچھے ہتکنڈوں سے جمعیت خدا کی زمین پر خدا کا نظام کے حصول کی کوشیشوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔


چلاس: منگل،  یکم دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فارقی) خطیب مسجد رفیع چلاس مولنا عبدلمجید نے وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا ،اور کہا کہ اکرم خان درانی پر حملہ کرنے والوں کو جلد بے نقاب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بے لگام ہوچکے ہیں اورآئے روز ہمارے لیڈروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ حملہ سے جمعیت مزید مظبوط ہوگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s