گلگت:سیاست کسی کی جاگیر نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن ہارنا چاہتی ہے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کو فعال کرنے میں ایمان شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، حجی مسعودالرحمنٰ|PASSUTIMESاُردُو

isگلگت: منگل، یکم دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (پ ر) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر حاجی مسعود الرحمن نے کہا ہے کہ سیاست کسی کی جاگیر نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن ہارنا چاہتی ہے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کو فعال کرنے میں ایمان شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں صوبائی صدر کو تجویز دیتا ہوں کہ ہنزہ ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ ایمان شاہ کو ہی دیا جائے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حکمرانوں نے روٹی، کپڑا اور مکان دینے کا اعلان کرکے خطے کے غریب عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان بھی چھین لیا سیاسی دکانیں چمکانے والے سیاست میں ناکام ہوگئے ہیں اب وہ عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بھی بند کریں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے اقدامات کررہی ہے بہتر امن وامان سے تعمیر و ترقی ممکن ہوگی عوامک و بھی چاہئے کہ وہ خطے میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیوں کہ عوامی تعاون کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s