غذر: چٹورکھنڈ اشکومن میں بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام رُل گئے ،محکمہ برقیات کے حکام نے چھپ ساک ل |PASSUTIMESاُردُو

811929-KHIElectricitytheftthroughKundaSystematWAPDAWiresMohammadAdeel-1419451218-651-640x480

فائل فوٹو

اشکومن، غذر: جمعہ، 04 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) چٹورکھنڈ اشکومن میں بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام رُل گئے ،محکمہ برقیات کے حکام نے چھپ ساک لی ،ایک ہفتے کے اندر اندر بجلی کا نظام درست نہ ہوا تو عوام نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا،تحصیل ہیڈ کو اٹر چٹورکھنڈ میں بجلی کا نظام درہم برہم ،بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی،بجلی سے وابسطہ کاروباری حضرات کا کاروباری بری طرح متاثر،بجلی کی وولٹچ کم ہو نے سے فوٹو سٹیٹ مشینیں ،کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ،لگڑی چیرائی کے کارخانے و چکیاں میں نصب بجلی موٹر ز کا جلنا معمول بن گیا،بجلی کی ابتر صورتحال سے جہاں مکین زہنی ازیت سے مبتلا ہیں وہی کاروباری حضرات بھی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔سکول کے بچے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث امتحانات کی تیاری سے قاصر ہیں ۔محکمہ برقیات کے حکام بجلی کی شاٹ فال کنٹرول کرنے سے مکمل قاصر ہیں ،دسمبر کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول نہ بنا نے کی وجہ سے عوام سخت پریشانی سے دوچار ہیں ،عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کے حکام بجلی کی شارٹ فال پر قابو پانے کیلئے لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول جاری کرے تاکہ عوام اپنی باری کا انتظار کر سکے اور شیڈول کے مطابق اپنے معاملات چلا سکے ،عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات نے ایک ہفتے کے اندر اندر شیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا اور بجلی بحران میں کمی نہیں لائی گئی تو عوام محکمہ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s