سکردو: سکردو سکیمیدان سے تعلق رکھنے والے طالب علم خواجہ عادل حسین نے یو نیو ورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنا لو جی سے ٹیکسٹائل انجنیئرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا،س|PASSUTIMESاُردُو

grad-degree-medal-diploma-red-ribbon-isolated-white-background-43787619سکردو: ہفتہ، 05 نومبر2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (نمائندہ خصوصی) سکردو سکیمیدان سے تعلق رکھنے والے طالب علم خواجہ عادل حسین نے یو نیو ورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنا لو جی سے ٹیکسٹائل انجنیئرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا،ساتھ ہی شعبہ بی ایس ٹیکسٹائل انجنیئرنگ کے تما م سمسٹر میں نہ صرف چار میں سے چار جی پی اے حاصل کیا بلکہ تمام پانچ سمسٹر میں اعلی کارکردگی پر ریکٹر ایوارڈ جسے یونیوورسٹی کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے حاصل کر کے ریکارڈ بھی قائم کیا، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے انھیں گولڈ میڈل اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا،اس موقع پر گورنر پنجاب نے خواجہ عادل کو مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے ایسے طالب علموں پر فخر ہے جو تعلیم کے شعبے میں نما یا ں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور مثال بن رہے ہیں،خواجہ عادل نے اپنے تاثرات میں کہا کہ میری کامیابی میں میرے اساتذہ ، والدین اور دوست احباب کا تعاون شامل ہیں جنہوں نے ہر لمحے میر ا بھر پور ساتھ دیا۔بہترین کارکردگی پر یونیوورسٹی نے انھیں ایم ایس ٹیکسٹائل انجنیئرنگ کے لیے فل سکالر شب کی بھی پیش کش کی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s