خپلو: عوامی نمائندوں کی ملی بھگت سے راتوں رات ایک صاف شفاف اور با کردار اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک ٹرانسفر کروانا کرپشن کے دروازے کھولنے کے مترادف ہیں، پاکستان عوامی تحریک|PASSUTIMESاُردُو

12190785_192817527722681_5527077960132288797_nخپلو: ہفتہ، 05 نومبر2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک گانچھے کے صدر خادم حسین نے اپنے دستخط سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع گانچھے کے عوام کی ریسکیو 1122میں میرٹ پر بھرتی کی بہت توقعات تھی لیکن یہ سارے توقعات اس وقت خاک میں مل گئے جب اسسٹنٹ کمشنر خرم پرویز کواچانک اور بلا وجہ ٹرانسفر کر دیا گیا ۔یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ حکومت ایک طرف رشوت کے خلاف بازاروں میں بینزز آویزاں کر رہے ہیں وہاں عوامی نمائندوں کی ملی بھگت سے راتوں رات ایک صاف شفاف اور با کردار اسسٹنٹ کمشنر کا اچانک ٹرانسفر کروانا کرپشن کے دروازے کھولنے کے مترادف ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر خرم پرویز کی بلا وجہ تبد یل سے عوام سراپا احتجاج ہیں ۔خرم پرویز کی گانچھے آمد سے عوام خوش تھا کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر اکرام الحق کی یاد تازہ کر یں گے ۔اور ایسا ہی کر رہے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس علاقے میں کبھی بھی کسی ایماندار آفیسر کو کام نہیں کرنے دیتا ۔لیکن یہاں رشوت خور اور بد نیت آفیسروں کو کئی کئی سالوں کیلئے تعینات کر دینا ۔عوام کی اپیل ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کو واپس گانچھے تعینات کر دیا جائے ۔عوام خود گواہ ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر خرم پرویز نے کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا تھا ۔اور وہ عوام کو انصاف فراہمی کیلئے دن رات محنت کر رہے تھے ۔اگر ریسکیو 1122میں نتائج میرٹ پر نہیں آیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔اور سخت مزاحمت کر یں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s