غذر: سلطان گولڈن پارٹی رہنما وں کے ہمراہ تباہ کن زلزلہ کے بعد تھوئی یاسین میں لینڈ سیلائیڈ نگ کے زد میں آنے والے شدید زخمی آٹھ سالہ یتیم کاشف کی مدد کیلئے اُنکے گھر پہنچ گئے|PASSUTIMESاُردُو

index1غذر: اتوار، 06 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو(نعیم انور) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و معروف تاجر وسماجی شخصیت سلطان گولڈن پارٹی رہنما وں کے ہمراہ تباہ کن زلزلہ کے بعد تھوئی یاسین میں لینڈ سیلائیڈ نگ کے زد میں آنے والے شدید زخمی آٹھ سالہ یتیم کاشف کی مدد کیلئے اُنکے گھر پہنچ گئے ، ایک مہینہ سات دن کمے کی حالت میں بسترمیں پڑے بچے کی حالت زار دیکھ لی اور ورثاء سے بچے کی صحت کے حوالے سے دریافت کی ،سلطان گولڈن نے بچے کے ورثاء کو بچے کی مکمل صحت یابی تک زاتی حیثیت میں ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرادی اور غریب ،یتیم بچے کے ادویات و دیگر ضروری اخراجات کو زاتی طور پر برداشت کرنے اور کاشف کی علاج کیلئے ہر سطح پر اپنی زاتی ا سروسوخ استمال کرنے کا اعلان کر دیااوربچے کی وقتی علاج کیلئے کچھ نقد رقم کے ساتھ متاثرہ بچے کو گھر میں مناسب ہیٹنگ کیلئے ہیٹر وغیرہ بھی پہنچا دیا۔واضع رہے کہ کاشف 26اکتوبر کو آنے والی تباہ کن زلزلہ کے بعد لینڈ سیلائینڈنگ کے زد میں آچکا تھا اور شدید زخمی ہوئے تھے جس سے صوبائی حکومت نے وقتی طور پرعلاج کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد پہنچایا تھا کچھ عرصہ پمز میں زیر علاج رہنے والا بچہ ان دنوں زولفقار آباد میں اپنے کسی عزیز کے گھر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،میڈیا میں بچے کے حوالے سے خبر نشر ہونے کے باوجود کئی ہفتے گزر گئے مگر تاحال کسی حکومتی شخصیت نے زخمی کاشف کی حالت زار پوچھنے اُنکے گھر جانے کا گوارہ نہیں کیا ۔سلطان گولڈن نے غریب پروری اور انسانیت سے دوستی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا میں چھپنے والی خبر کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف زخمی نوجوان کے گھر گئے بلکہ زخمی کاشف کی ماں کو اُنکے بچے کے مکمل علاج کیلئے بھر پورتعاون کا اظہار کر کے اُنکے زخموں پر مرہم پڑی کی اور متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کی۔بچے کے علاج معالجہ کے معاملہ میں حکومتی عدم دلچسپی اور بے حسی نے متاثرہ خاندان کے دکھ اور تکلیف میں اضافہ کردیا ہے اور بچے کی ماں اپنے لخت جگر کے علاج کیلئے فکر مند ہے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بچے کی علاج کیلئے بیرون ملک لیں جانے کی اپیل کی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s