گلگت:شاہراہ قراقرم کی توسیع کے دوران ہونے والے ناانصافیوں سے عوام کو اس بڑے معاہدے سے کوئی خاص امید نظر نہیں آرہی ہے، چیئرمین ایل ایس اؤو دیگر|PASSUTIMESاُردُو

12347669_1036650269718958_1755113572245376224_n

تصویر ایم اکرم عطاری

گلگت: اتوار، 06 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) چیئرمین ایل ایس او رحیم و سماجی شخصیت اکبرشاہ اور معروف سماجی شخصیت شرافت حسین شرافت نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی راہداری کے معاہدے پر دستخط سے ایک طرف گلگت بلتستان کے عوام کو ایک امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے اور دوسری جانب شاہراہ قراقرم کی توسیع کے دوران ہونے والے ناانصافیوں سے عوام کو اس بڑے معاہدے سے کوئی خاص امید نظر نہیں آرہی ہے کیوں کہ شاہراہ قراقرم کی توسیع کے دوران چین کی کمپنیCRBCاور NHAنے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی برتی ہے اور یہ آنے والے بڑے منصوبے میں کافی خلل ڈالے گی پہلا نقطہ جو کہ عوام کو ملنے والا روڈ کا معاوضہ اور لوکل وسائل جس میں بجری، پتھر اور پانی کا اس پروجیکٹ میں استعمال کرتے وقت عوام کو بالکل محروم رکھا گیا اور ماحولیاتی نظام کو نظرانداز کیا گیا اور روڈ کے معاوضوں سے ابھی تک عوام محروم ہیں اگریہی رویہ اس بڑے منصوبے میں بھی کھا گیا تو عوام اس طرح کے منصوبے کے راستے میں کافی خلل پیدا کرے گی اس لئے عوام کے سابقہ جائز حقوق پر حکومت جلد از جلد نوٹس لے کر عوام کو ان کا حقوق دلائیں شاہراہ قراقرم کی روڈ کی توسیع منصوبے کے دوران CRBCنے شروع میں لیبر کی تنخواہیں کافی معقول تھی وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھی ملک کی حالت کو دیکھا اور ان کے ہونے والے ایجنٹوں نے ان کو بھی اپنی گرفت میں لاکر وہی پرانے ریٹ پر کام کرنے پر مجبور کیا اقتصادی رہداری منصوبے سے گلگت بلتستان کے عوام کیا فائدہ ہوگا اس پر سوچنے کی ضرورت ہے اگر وقت سے پلہے ان پر کام نہ کیا گیا تو آنے والے وقتوں میں ہماری نسلیں ہمیں کوسے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s