گلگت:پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹیو(پی پی ایچ آئی ) کے کنٹریکٹ ملازمین نے ادارے کی مضبوطی اور حقوق کے لئے یونین قائم کردی|PASSUTIMESاُردُو

1979664_1378713272401117_835190560_nگلگت: اتوار، 06 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) گلگت بلتستان میں صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے حکومتی ادارے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹیو(پی پی ایچ آئی ) کے کنٹریکٹ ملازمین نے ادارے کی مضبوطی اور حقوق کے لئے یونین قائم کردی ، پی پی ایچ آئی امپلائز یونین کے نام سے قائم کی گئی نظیم کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا ہے ۔ جس کے تحت جانباز خان کو یونین کا صدر ، سلمان صدیقی نائب صدر،یاسربیگ جنرل سیکریٹری ، مشہود حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، سہیل صابر سیکریٹری اطلاعات ،ضامن عباس سیکریٹری فنانس اور سید ناصر حسین کو صوبائی سطح پر کو آرڈینیٹر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ تقریب حلف برداری پی پی ایچ آئی آفس گلگت میں منعقد ہوئی جس میں مولانا عالم شاہ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ حلف بردوری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یونین کے صدر جانباز خان اور جنرل سیکریٹری یاسر بیگ نے کہا کہ یونین کے قیام کا مقصد ادارے کو کسی مشکل میں ڈالنانہیں بلکہ ادارے کو مضبوط بنانا اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کا محکمہ 2007 سے گلگت بلتستان میں کام کر رہا ہے جس میں 80 سے زائد ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے انہیں آٹھ سال بعد بھی مستقل نہیں کیا گیا ہے ۔ جانباز خان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے کام کریں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ حکومت سے بڑی توقعا ت وابستہ ہیں امید ہے مسلم لیگ ن کی حکومت پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین کو مستقل کر کے ہمارا دیرینہ مسلہ حل کرے گی ۔یاسربیگ نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کے ملازمین صوبے کے دوردراز کے علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں جس سے ان دورافتادہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں میسر آرہی ہیں ۔ ہماری یونین ملازمین کے حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ ادارے کی مضبوطی کو بھی مقدم رکھے گی ۔ 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s