گلگت: آئی جی پی نے گلگت بلتستان کے اہم مسلے پر دلچسپی لی ہے ،غیر قانونی اسلحہ کا استمال اور منشیات کا فروغ گلگت بلتستان کا بہت بڑا مسلہ ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلم انقلابی|PASSU

11895979_782790045172112_8507196678401972622_nگلگت: اتوار، 06 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو(نعیم انور) امیدوار ڈسٹرک کونسل تھوئی سلگان اسلم انقلابی نے کہا ہے کہ آئی جی پی گلگت بلتستان کی طر ف سے گلگت بلتستان بھر میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف کا روائی تیز کرنے کا اعلان خوش آئیند ہے ،انہوں نے کہا کہ آئی جی پی نے گلگت بلتستان کے اہم مسلے پر دلچسپی لی ہے ،غیر قانونی اسلحہ کا استمال اور منشیات کا فروغ گلگت بلتستان کا بہت بڑا مسلہ ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع غذر میں منشیات کا استما ل اور کاروبار پولیس فور س کیلئے ایک سوالیہ نشانہ ہے،پر امن ضلع میں منشیات کے زریعے عوام کو برباد کیا جارہا ہے ،نوجوان نسل بے روزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے منشیات کے استما ل کی طرف راغب ہو تے ہیں اور انسانی زندگیوں کے سودا گر چند پیسوں کے خاطر علاقے کے نوجوانوں کو منشیات کے استمال کی طرف راغب کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئی جی تحصیل یاسین میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرے اور علاقے سے منشیات کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جا ئے ۔اس ضمن میں یاسین کی یوتھ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s