گلگت: نمبرداران گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس،10ضلعوں سے تمام نمبرداران کے کوائف منگوائے ہیں تاکہ انہیں جلد از جلد مراعات و اختیارات دی جائیں|PASSUTIMESاُردُو

indexگلگت: اتوار، 06 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) نمبرداران گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس ریجنل ہیڈکوارٹر نمبرداران گلگت میں منعقدہ ہوا اجلاس میں تمام دس ضلعوں کے نمبرداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں تمام نمبرداران کو نمبرداری سسٹم کی مضبوطی کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ دی گئی چونکہ پچھلے دو سال کے عرصے میں نمبرداری سسٹم کی مضبوطی کیلئے باقاعدہ جدوجہد اور نظام کی مکمل بحالی میں حائل رکاوٹیں کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمبرداری نظام کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کا آغاز مہدی شاہ دور میں شروع ہوا تھا لیکن سابقہ جمہوری صوبائی حکومت نے مراعات و اختیارات کا وعدہ کرکے اپنے دور حکومت میں سسٹم کی بحالی پر توجہ نہیں دی اور آخر کار مہدی شاہ حکومت ختم ہوگئی جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے 100دنوں کی کارکردگی میں نمبرداری سسٹم کی مضبوطی کوشامل کرکے اب تک تمام10ضلعوں سے تمام نمبرداران کے کوائف منگوائے ہیں تاکہ انہیں جلد از جلد مراعات و اختیارات دی جائیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہونے کے باوجود اور مقررہ ٹارگٹ گزرنے کے باوجود سسٹم کی مضبوطی کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی ہے اس لئے تمام نمبرداران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دیرینہ مطالبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s