گلگت:سیاسی و سماجی کارکن، اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوان قوم پرست رہنماء آفاق بلاور نے حلقہ 1 کنوداس سکارکوئی سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا |PASSUTIMESاُردُو

1613955_1376435472639205_4749029340620131159_nگلگت: منگل، 08 دسمبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی کارکن، اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوان قوم پرست رہنماء آفاق بلاور نے حلقہ 1 کنوداس سکارکوئی سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پھسو ٹائمز کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت شہر کو مذہب کے نام پے تقسیم کیا گیا ہے اور بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں امپورٹڈ جماعتیں ہمیں مذہب کے نام پے تقسیم کر کے اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں، علاقے کی فرزند ہونے کے ناطے کنوداس سکارکوئی سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا باقاعدہ طور پراعلان کیا جارہا ہوں انہوں نے مزید کہا ہےکہ پچھلے ممبران نے اپنے چاہنے والوں کو مختلف محکموں میں بھرتی کر کے نظام کا بیڑا غرق کر دیا ۔سابقہ ممبران نے عوام کی خدمت کی بجائے اپنے لیے جائداد بنانے کے لیے اپنائی۔ 

آفاق بالاور نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا ہے کہ میرا تعلق کنوداس چھموگڑھ کالونی سے ہے اور صرف عوام کی خدمت کی خاطر وکالت کی تعلیم کو ادھورا چھوڑ رہا ہوں۔ عوام مذہب ،زبان اور علاقائی تقسیم سے تنگ آچکے ہیں۔ ہر فورم پے گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑتے آرہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ ممبران کا محاسبہ ہو۔ میرے خلاف الیکشن لڑنے والے سیاست کو خدمت کی بجائے لوٹ کھسوٹ کا بازار سمجھتے ہیں مجھے مکمل اعتماد ہے میرے حلقے کے عوام  خاص طور پر نوجوان طبقہ میرا ساتھ دینگے۔


Advertisements

One response to “گلگت:سیاسی و سماجی کارکن، اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوان قوم پرست رہنماء آفاق بلاور نے حلقہ 1 کنوداس سکارکوئی سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا |PASSUTIMESاُردُو

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s