چلاس: دیامر کے عوام نے اپنے اسلاف کی ثقافت اور قبروں کی قربانی دیکر ملکی مفاد کیلئے ڈیم کی تعمیر کیلئے حامی بھر لی ہے ،واپڈا کو بھی چاہے کہ وہ دیامر کی عوام کے قربانیوں کا صلہ دے |PASSUTIMESاُردُو

گلگت: جمعرات، 10 دسمبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) چلاس میں واپڈا0720f053-6ac9-48c5-a690-d52765a40438 کے زیر اہتمام ۳ روزہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامروکلکٹر دیامر ڈیم عثمان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے عوام نے اپنے اسلاف کی ثقافت اور قبروں کی قربانی دیکر ملکی مفاد کیلئے ڈیم کی تعمیر کیلئے حامی بھر لی ہے ،واپڈا کو بھی چاہے کہ وہ دیامر کی عوام کے قربانیوں کا صلہ دے ۔ دیامر کے عوام نے اس وقت واپڈا سے اُمیدیں لگائے بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ واپڈا کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے ،پی سی ون میں رکھے گئے تمام منصوبے جلد شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام اور متاثرین کے مسائل جلد حل کرنے کی ضرورت ہے اور عوام کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ واپڈا فوری طور پر دیامر کے متاثرین کے مسائل حل کرے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادخوش آئند ہے ۔واپڈا دیامر کے اندر مزید اپنے وسائل استعمال کرکے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشیشیں کرے۔فری میڈیکل کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجنئیرعبدالغفار،ڈی جی واپڈاناصر ،رحیم شاہ و دیگر نے کہا کہ واپڈادیامر میں صحت،تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری کا خواں ہیں اور اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹر مریضوں کا علاج و معالجہ کریں گے ،اور 60 سے زائد مریضوں کے انکھوں کا اپریشن کیا جائیگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s