گلگت: داریل، تانگیر اور تھک سے اندھیروں کا خاتمہ کرئینگے۔ داریل اور تانگیر میں عوام سے کیے گیے وعدے پورے کرئینگے، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمنٰ|PASSUTIMESاُردُو

01گلگت: جعمرات، 10 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ داریل، تانگیر اور تھک سے اندھیروں کا خاتمہ کرئینگے۔ داریل اور تانگیر میں عوام سے کیے گیے وعدے پورے کرئینگے۔ ادھورے منصوبے مکمل کرائے جائینگے۔ آرمی انجینئرنگ کور کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی۔ ماضی میں ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت ان علاقوں میں نیا انفرسٹریکچر تعمیر کریگی۔ عوام کے میعار زندگی بہتر بنانے کیلئے بھر پور وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت کسی کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے اور علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیگی قانون سے بالاتر کوئی نہیں بلا تفریق قانون پر عمل در آمد یقینی بنایا جائیگا۔ حکومت علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چلاس کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

010
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دیامر بھاشہ ڈیم ملک سے اندھیروں کے خاتمے اور ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت نے دیامر بھاشہ ڈیم کیلئے زمینوں کی خریداری کے عمل کو شفاف بنایا ہے ہماری حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اسی وجہ سے زمینوں کی خریداری میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکا گیا اور 3ارب کی خطیر رقم کو کرپشن کے نظر ہونے سے بچایا گیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے انتہائی شفاف انداز میں حقداروں کو انکا حق مل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام علاقے کی تعمیر وترقی اور مستقل قیام امن کیلئے شرپسندوں کی حوصلہ شکنی کریں ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو علاقے کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں۔ وزیراعلی اور چلاس کے وفد نے ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد اور دیگر ریونیو سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔030020

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s