گلگت: محکمہ تعمیرات اور محکمہ پاور کے اکاونٹنٹ اپنی مہینہ بھر حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر ٹھیکیدار احتجاج پر مجبور ہوں گے، ترجمان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن جی بی|PASSUTIMESاُردُو

12191720_692232444247067_7860687419282935134_n

گلگت: فائل فوٹو حبیب الرحمنٰ سے

گلگت: جمعرات، 10 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (پ ر) محکمہ تعمیرات اور محکمہ پاور کے اکاونٹنٹ اپنی مہینہ بھر حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر ٹھیکیدار احتجاج پر مجبور ہوں گے کسی بھی ادارے میں سرکاری ملازمین کیلئے مہینے میں صرف پانچ دن ڈیوٹی نہیں دینی پڑتی بلکہ تمام ملازمین مہینہ بھر ڈیوٹی کے پابند ہوتے ہیں تعجب کی بات ہے کہ مذکورہ اکاونٹنٹس مہینے میں صرف پانچ دن حاضر اور25دن غائب رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ترجمان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان فاروق جلالی نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہاکہ اکاونٹنس پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ان کے دستخط کے بغیر کوئی ڈی ڈی او چیک نہیں کاٹ سکتا اہم ذمہ داری ادا کرنے والے مہینے میں صرف پانچ دن سپر سپاٹے کیلئے آتے ہیں اور باقی25دن غیر حاضر رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ مذکورہ اکاونٹنٹس بادشاہ بننے کی کوشش نہ کریں بلکہ خادم بن کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور اپنی مہینہ بھر حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگرٹھیکیدار برادری سخت احتجاج پر مجبور ہوگی انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s