گلگت: پیپلز پارٹی کے منتخب کابینہ متحرک نوجوان قیادت پر مشتمل ہے جو پی پی پی کو گلگت بلتستان میں 1970عشرے کی پیپلز پارٹی کو یکجا کرے گی|PASSUTIMESاُردُو

index.jpgگلگت: جمعرات، 10 دسمبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) پیپلز پارٹی کے منتخب کابینہ متحرک نوجوان قیادت پر مشتمل ہے جو پی پی پی کو گلگت بلتستان میں 1970عشرے کی پیپلز پارٹی کو یکجا کرے گی۔
پارٹی کاچیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان قیادت کا تقرر کر کے پیپلز پارٹی کو اسر نو منظم کرنے کی جو زمہ داری دی ہے نو منتخب کابینہ اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سابق نامزد امیدوار و سینئر رہنما بدر الدین بدرنے اپنی ایک اخباری بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ شہید زولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کو گھر گھر پہنچانے کیلئے نو منتخب کابینہ اپنا کردار ادا کرے گی۔پی پی پی گلگت بلتستان کے زیرک اور بزرک سیاسی رہنما جسٹس (ر) جعفر شاہ اور سابق صوبائی صدر مہدی شاہ کو پارٹی کے سنٹرل ایکزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بننے پر دل کی آتھا گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اپنی تجربہ کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو ملک کے چاروں صوبوں میں مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اپنے مشور وں اور تجربے سے نوازے گی اور جی بی کے نومنتخب کابینہ کے ساتھ بہتر ورکنک ریلیشن شب قائم کر کے پارٹی کی فعالیت کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے۔پیپلز پارٹی غذر کے جیالوں کی جانب سے نو منتخب کا بینہ نیز سی ای سی کے ممبر جعفر شاہ اور مہدی شاہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کا اظہار کرتے ہیں کہ صوبائی کابینہ میں ضلع غذر کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s