گوجال: شدید سردیوں میں ہنزہ کے ضمنی الیکشن کروانا بالائی علاقوں کے عوام کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے،گوجال یوتھ|PASSUTIMESاُردُو

150608134302_gilgit_assembly_624x351_bbc_nocreditگوجال، ہنزہ: جمعرات، 10 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) شدید سردیوں میں ہنزہ کے ضمنی الیکشن کروانا بالائی علاقوں کے عوام کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے۔اس حوالے سے گوجال کے یوتھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید سردی کے موسم میں الیکشن کروانا علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ کیونکہ شدید سردیوں کی وجہ سے بالائی علاقوں میں برف باری اور شدید موسمی حالات کی وجہ سے علاقے میں نقل وحمل مشکل ہوجاتا ہے، لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ۔ راستوں میں برفباری کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کے بھی شدید خطرات ہیں۔ ہنزہ اور گوجال کے بالائی علاقوں میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور سردیوں کے موسم میں لوگ مشکل سے سفر کرتے ہیں۔ الیکشن ہونے کی صورت میں کمپئین چلانے کیلئے پارٹیوں کے کارکنان جب ان علاقوں میں جائیں گے تو ان کیلئے شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑیگا۔ گوجال کے عوام کے ساتھ پہلے بھی الگ سیٹ دینے کے نام پر مذاق اڑایا ہے۔ حالیہ سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں بھی ابھی تک بحالی کاکام نہیں ہوا ہے۔گاؤں سطح پر الیکشن کمپیئن کے علاوہ ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کر نے میں بھی مسئلہ ہے برفباری کا موسم ہے ایسے میں ضعیف العمر افراد کیسے ووٹ کا سٹ کر سکیں گے۔ سرکاری دفاتر میں بیٹھ کر فیصلہ کرنا آسان ہے لیکن علاقے میں اصل صورتحال کودیکھ کر عوام دوست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو چاہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ہنزہ با لا ئی ہنزہ کا مکمل ووٹ کاسٹ ہو سکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s