گلگت: سونیکوٹ الصباح چوک کے مکین بجلی کیلئے ترسنے لگے، ٹرانسفارمر کا مسلہ کئی سال گزرنے کے باوجود حال نہ ہو سکا|PASSUTIMESاُردُو

811929-KHIElectricitytheftthroughKundaSystematWAPDAWiresMohammadAdeel-1419451218-651-640x480گلگت: ہفتہ، 12 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) سونیکوٹ الصباح چوک کے مکین بجلی کیلئے ترسنے لگے ۔بجلی کی بھاری کے معینہ وقت میں بھی اہل علاقہ بجلی سے محروم ہیں ۔ٹرانسفارمر کا مسئلہ کئی سال گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق سونیکوٹ الصباح چوک پر نصب ٹرانسفارمر کی تار کا روز روز کا اڑنا معمول بن گیا ۔اہل علاقہ کی شکایت پر برقیات کا عملہ تار لگا کر چلا جاتا ہے لیکن جونہی بجلی آتی ہے زیادہ سے زیادہ بیس منٹ تک بجلی کا لوڈ برداشت کرتی ہے اور پھر شارٹ سے ٹوٹ جاتی ہے ۔اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایک تو الصباح چوک پر نصب ٹرانسفارمر سے لوڈ برابر تقسیم نہیں ہے جسکی وجہ سے تار ٹوٹ جاتی ہے اور دوسری بات ٹرانسفارمر سے مین لائنیں کو جانے والی تار کو ایک سو بیس جوڑ لگے ہوئے ہیں جو معمولی سا ہلنے پر شارٹ ہوجاتا ہے ۔جس کے بارے میں متعلقہ ادارے میں بارہا شکایات درج کروائیں ہیں مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ برقیات کے اعلیٰ آفیسران کی نیت میں کھوٹ ہے جسکی وجہ سے اہل علاقہ سمیت لائین مین بھی اس ٹرانسفارمر سے عاجز آچکے ہیں لہٰذا وزیراعلیٰ اور وزیر برقیات سے گزارش ہے کہ وہ علاقہ مکینوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے اس گنجان آباد علاقے میں بجلی کی تقسیم کے طریقہ کار کو ٹھیک کریں اور الصباح چوک پر نصب ٹرانسفارمر سے لگی تاریخ بھی نئی لگوائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو باری کی بجلی تو میسر آسکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s