ہنزہ: ضمنی انتخابات میں کامریڈ بابا جان کو عوامی ورکرز پارٹی کا امیدور لانے کا اعلان کردیا|PASSUTIMESاُردُو

باباجانہنزہ: جمعہ، 12 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (نمائندہ خصوصی) ہنزہ ضمنی انتخابات میں کامریڈ بابا جان کو عوامی ورکرز پارٹی کا امیدور لانے کا اعلان کردیا ،AWPحلقہ 6ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں بھر پور انداز میں شرکت کرے گی اور جیت کر عوامی حقوق ان کو دلا کر رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے مرکزی آفس علی آباد ہنزہ میں AWPکے رہنماوں اور کارکنوں کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انجینئر امان اللہ ، اکرم اللہ بیگ جمال ،نعیم ،ظہور الہٰی ، کامریڈ واجد ، امین ، کامریڈ علی ،محمد علی شاہ ، کامران ، جاوید حسین اور دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ سینئر رہنماء حق پرست و سماجی و سیاسی شخصیت انجینئر امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ضمنی انتخاباب میں کامریڈ باباجان ہی ہمارا متفقہ امیدور ہیں ضمنی الیکشن میں جیت کر غریب محنت کش اور ناانصافیوں کو کا خاتمہ کرینگے ۔ انہوں نے حکمران جماعت کو تنبع کہ کی الیکشن شیڈول کے اعلان ہونے کے بعد کوئی حکومتی شخصیت ہنزہ کادورہ یا اعلانات نہ کی جائے کیوں کی یہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کی حکمران جماعت یعنی ن لیگ پہلے عام انتخابات کی طر ح ان انتخابات میں پری پول ریگنگ کرنے کی کوشش نہ کرے کیوں کہ ہم ان کے چال سمجھ چکیں ہیں اور اگر ایسا ہونے کی صورت میں بھر پور مزاہمت کی جائے گی ۔ انجینئر امان اللہ نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان کا گھر ن لیگ ہنزہ کا الیکشن کمپیئن آف بنا ہوا ہے جس کی الیکشن کمیشن نوٹس لے ورنہ بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر سینئر رہنماء اکرم جمال بیگ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باباجان سب کی جان ہے اور اس کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم سب متفقہ طور پر اس کو امیدوار مقرر کرتے ہیں ۔ خیا ل رہے عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار کامریڈ بابا جان نے جو ن 2015کے عام انتخابات میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار تھے ۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s