چلاس: بٹوگاہ فیزون کا پائپ لائن ایک مرتبہ پھر پھٹ گیا،شہر میں تاریکی کا راج۔صارفین پریشان|PASSUTIMESاُردُو

Nalter 2

فائل فوٹو

چلاس: اتوار، 13 دسمبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو(عمر فاروق فاروقی) چلاس بٹوگاہ فیزون کا پائپ لائن ایک مرتبہ پھر پھٹ گیا،شہر میں تاریکی کا راج۔صارفین پریشان۔چلاس شہر کا سب سے قدیم تاکیہ محلہ میں گزشتہ ۵ روز سے بجلی غائب ہے ۔مگر محکمہ برقیات دیامر کے زمہ دار خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں ۔شہر بھر میں ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف کئی محلہ جات کو برقیات کے حکام نے جان بوجھ کر نظر انداز کررکھا ہوا ہے ۔بجلی کی انکھ مچولی اور پاور ہاوسس کی باربار خرابی سے شہریوں کو سنگین مشکلات درپیش ہیں ۔چلاس بٹوگاہ پاور ہاوس میں ٹھکیدار نے ناقص پائپ لائن بچھا دیا ہے ،جس کی وجہ سے پائپ ہر روز پانی کے دباو کی وجہ سے پھٹ جاتا ہے ،مگر محکمہ برقیات کے حکام نے ا ب اس حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی ہے ۔صارفین کا کہنہ ہے کہ چلاس میں جس کی لاٹھی اُس کے بھینس کے مصداق قومی اور سرکاری وسائل کا بے دردی سے استعمال ہوتا ہے اور سرکاری منصوبوں کو صحیح انداز میں تکمیل تک نہیں پہنچایا جارہا ہے ،ہر طرف کرپشن اور رشوت کا بازار گرم ہے ،سرکاری آفسران سے لیکر چوکیدار تک سب کی نظر کرپشن کی طرف ہوتی ہے ،نظام کو درست کرنے والا کوئی نہیں ،ہرطرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔دیامر میں4بڑے پاور ہاوسس کی موجودگی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ محکمہ برقیات کے منہ پر طمانچہ ہے ،وزیر برقیات اکبرتابان چلاس میں محکمہ برقیات کے اندر گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیں یا ان ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر کرائیں ،اور محکمہ کے اندر اصل ملازم کی جگہ ڈیوٹی دینے والے عناصر کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لا کر محکمہ برقیات دیامر کے زمہ ار آفسران کے خلاف سخت ایکشن لیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s