گلگت:گندم بحران شدت اختیار کرچکا ہے گلگت بلتستان کے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبو رہوچکے ہیں، امجد حسین ایڈوکیٹ|PASSUTIMESاُردُو

268920_10151615364079063_2271080_nگلگت: ہفتہ، 13 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی میڈ یا سیل سے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ گندم بحران شدت اختیار کرچکا ہے گلگت بلتستان کے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبو رہوچکے ہیں عوام کو گندم اور آٹا کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ نواز حکومت ایک طرف عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی وجہ سے کمی کرکے دوسری طرف گندم کے کوٹے میں غیر ضروری کمی کیا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام گندم اور آٹے کیلئے ترس گئے ہیں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان میں کرپشن کا بازار گرم کرنے کے ساتھ بیروزگاری میں اضافہ کیا ہے اور غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے موجودہ حکومت اور غریب عوام بھاری قیمت کے عوض گندم اور آٹا حاصل کررہے ہیں ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے نااہل وزراء نے چوردروازوں کے زریعے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کو کبھی آٹا بحران کی شکایت نہیں ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے جبکہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے غریب عوام سے ان کا حقوق چھین کر کرپشن کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s