ہنزہ: لاور شناکی میں بجلی غائب ،موبائل بند،لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے منفی 10کی سردی میں غریب عوام ٹھٹھر تے رہ گئے|PASSUTIMESاُردُو

10441412_470718243073156_2056488272376079745_n

تصویر اقبال کریم کریمی سے فائل فوٹو

ہنزہ: اتوار، 13 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی)  ہنزہ کے لاور علاقے شناکی میں بجلی غائب ،موبائل بند،لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے منفی 10کی سردی میں غریب عوام ٹھٹھر تے رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ہنزہ گنجان آباد علاقہ جس کو لاور ہنزہ یعنی شناکی میں انتظامیہ نام کی کوئی چیزنہیں محکمہ برقیات کی نااہلی بجلی غائب ،موبائل بند ،لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے اور غریب عوام منفی 10کی سردی میں ٹھٹھر تے رہ گئے کوئی پر سان حا ل نہیں ۔ پانی پر بھی ککر جمنے سے پانی عورتیں اور بچے دور دور سے پانی لانے پر مجبور ۔ہنزہ میں غریب عوام کو ناانصافی کی چکی میں پسا جارہا ہے با اثر ،حکومتی اہلکار اور امیرو کبیروں کے گھروں میں 24گھنٹے بجلی موجود ہوتی ہے اور غریب عوام کو ہر 4دن بعد 5گھنٹے کی بجلی ملتی ہے ۔لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے اور اپنا موبائل چارج کرنے کے لئے نگر چلے جاتے ہیں جہاں اپنا موبائل اور چارج کرتے ہیں ۔اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پہلے والی حکومت یعنی پہاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں تھر مل جنریٹر چلایا جاتا تھا اور کم از کم 24گھنٹے میں 5سے 10گھنٹے بجلی ملتی تھی اور اس حکومت نے تو ہمارا جینا حرام کردیا ہے ۔واضع رہے وزیر اعلیٰ کی ہدایت اور حکومتی اعلیٰ حکام کے کہنے کے باوجود تھرمل جنریٹر کا نہ چلانا حکومتی احکامات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے اور حکومت وقت کو نظر میں نہیں لایا جارہاہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s