چلاس: آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے طلبہ اور طالبات کی یاد میں چلاس کے مختلف سکولوں کے طلبہ نے اپنے شہید طلبہ ساتھیوں کی یاد میں ریلیاں نکالی|PASSUTIMESاُردُو

010.jpgچلاس: منگل، 15 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے طلبہ اور طالبات کی یاد میں چلاس کے مختلف سکولوں کے طلبہ نے اپنے شہید طلبہ ساتھیوں کی یاد میں ریلیاں نکالی ۔ ریلیوں میں دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں سیمت تاجر برادری نے بھی شرکت کی ۔چلاس ہائی سکول سے نکالی جانے والی ریلی میں طلبہ کے ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ریلی میں طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے،جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔چلا س ہائی سکول ،شاہین سکول اور تاکیہ سکول کے طلبہ نے ریلی میں دہشت گردی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے،اور اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔چلاس ہائی سکول سے برآمد ہونے والی ریلی ڈی سی چوک سے ہوتے ہوئے دوبارہ ہائی سکول میں جا کر اختتام پذیر ہوگئی۔چلاس میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ نے کہا کہ دہشت گرد جتنا بھی طاقتور ہو قلم کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے ،ہم قلم کے سفر کو جاری رکھیں گے،اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s