گلگت: پرامن گلگت بلتستان پوری قوم کی آواز ہے صوبائی حکومت قوم کی آواز بن کر اپنی بنیادی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھارہی ہے، حاجی عابد علی بیگ اور فاروق میر|PASSUTIMESاُردُو

1546072_766040090124117_805428006018692579_nگلگت: منگل، 15 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاونین خصوصی حاجی عابد علی بیگ اور فاروق میر نے کہا ہے کہ پرامن گلگت بلتستان پوری قوم کی آواز ہے صوبائی حکومت قوم کی آواز بن کر اپنی بنیادی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھارہی ہے اپنے سابقہ دور حکومت میں گلگت بلتستان کو بدامنی اور لاشوں کے تحفے دینے والوں کی طرف سے دہشتگردی کیخلاف بیانات زیب نہیں دیتے پیپلز پارٹی نے گلیشئر کی طرح اپنے سابقہ دور حکومت میں دہشتگردی اور کرپشن کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی جس کے باعث گلگت بلتستان کی حالت وزیرستان اور بلوچستان سے بھی بدتر ہوگئی تھی گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے طاقت سے پیپلز پا رٹی کو آئنہ دکھایا ہے گلگت بلتستان کے عوام ایک عرصے بعد عوامی حکومت کے چھتری تلے سکھ کا سانس لے رہے ہیں گلگت بلتستان میں امن امجد ایڈووکیٹ کو کھٹک رہاہے گلگت بلتستان میں امن سے ان کا وکالتی شعبہ بڑا متاثر ہورہا ہے موصوف نے اپنے وکالتی شعبے میں آج تک دہشتگردی کا شکار کسی مظلوم کا کیس تک نہیں لڑا گلگت بلتستان کے عوام عوام نے حالیہ الیکشن میں کھرے اور کھوٹے کے فرق کو واضح کردیا ہے اب کوئی سیاستدان اخباری بیانات کے ذریعے سیاست میں زندہ نہیں رہ سکتا قوم کا حقیقی نمائندہ وہی ہے جو عملاً کام کرکے دکھائے پیپلز پارٹی کے پاس سیاست کیلئے کوئی راستہ نہیں بچا گلگت بلتستان کی باشعور عوام کو اب کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا انہوں نے کہاکہ بہتر مستقبل کیلئے جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ گلگت بلتستان بھی دوسرے خطوں کی طرح تعمیر و ترقی کے منازل طے کرسکے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پورے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے پاک افواج اور دیگر سیکورٹی ادارے قوم کے بہتر مستقبل کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی جنگ لڑرہے ہیں پوری قوم حکومت اور پاک آرمی کے پیچھے کھڑی ہے صوبائی حکومت پرامن اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کیلئے پرعزم ہے امن اور تعمیر و ترقی گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی حق ہے صوبائی حکومت کے اقدامات کے ثمرات جلد نظر آئیں گے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے بے روزگاری کے خاتمے اور معاشی انقلاب کی بنیاد رکھی جائے گی۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s