گلگت: چھوٹے ملازمین اورآفیسروں کو تنگ کرنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی ،نیب مگر مچوں پر ہاتھ ڈالے اور اس کا آغاز پاور ڈیپارٹمنٹ سے کریں جہاں اربوں کی کرپشن ہورہی ہے، فتح اللہ|PASSUTIMESاُردُو

12243493_10153358935659527_2401830525586968682_nگلگت: منگل، 15 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ نے کہا ہے کہ چھوٹے ملازمین اورآفیسروں کو تنگ کرنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی ،نیب مگر مچوں پر ہاتھ ڈالے اور اس کا آغاز پاور ڈیپارٹمنٹ سے کریں جہاں اربوں کی کرپشن ہورہی ہے ۔ان خیا لات کا اظہار منگل کے روز انہوں نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے کارروائی اچھا اقدام ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے تمام کرپٹ آفیسران کے خلاف کارروئی ہو ۔انہوں نے کہا کہ PMLNکی حکومت نے PWDکی ملازمین کی چھان بین کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ملازمین سے پیسے طلب کیا جارہاہے ۔فتح اللہ نے کہا حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں ہے صرروف اور صروف اخباری بیانات سے کام چلارہی ہے اور ان بیانات سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s