گلگت: تعلیم کے نام پر بولیاں لگانے والوں کے ہاتھوں میں جلدہتھکڑیاں ہونگی سابق حکمرانوں کی کرپشن کی انتہا سے محکمہ تعلیم جیسے مقدس پیشے کو بھی بدنام کیاگیا، ڈاکٹر محمد اقبال|PASSUTIMESاُردُو

010گلگت: جمعرات، 17 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ،ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاہے تعلیم کے نام پر بولیاں لگانے والوں کے ہاتھوں میں جلدہتھکڑیاں ہونگی سابق حکمرانوں کی کرپشن کی انتہا سے محکمہ تعلیم جیسے مقدس پیشے کو بھی بدنام کیاگیا ہے ان نااہل لوگوں کے باعث خطے میں تعلیم کا معیار کا لیول بھی زیرو ہوکررہ گی تھا کرپشن سکینڈل کے فائلیں نیب کی ٹیبل پر پہنچ گئی ہیں گلگت بلتستان کواتین کی تعلیم کے حوالے سے آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ڈاکٹر محمد اقبال نے یہ باتیں ڈائمنڈجوبلی کمیونٹی مڈل سکول چھکس کوٹ دنیور میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیور نالے کے پانی میں خطرناک قسم کے جراثیم پائے اجتے ہیں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے 27کروڑ مالیت کا میگاپراجیکٹ منظور کرلیا ہے جس کا پی سی ون تیار ہے جو لوکل گورنمنٹ اور واسپ کے اشتراک سے شروع کیا جائیگا اور پراجیکٹ کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائیگا چھکس کوٹ دنیور کے عوام کی قربانیاں ہیں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اگلے سال پرائمری سکول تعمیر کیا جائیگا صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں ڈی جے کمیونٹی سکول کی مرمت سرکاری اخراجات سے کرنے کا اعلان کردیا اور بہترین منیجنگ کرنے پر مبلغ10ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے کرپشن کے خاتمے اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہیں عوام بھی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں آئندہ پانچ سالوں میں عوام خوشحالی کے راہ پر گامزن ہونگے ۔ہیڈماسٹر ڈائمنڈجوبلی کمیونٹی سکول قدرت اللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیور میں معیاری تعلیم کے فروغ اور صاف پانی کیلئے شدید مشکلات درپیش ہیں جوبلی سکول کو 1985میں اپنی مدد آپ تعمیر کیا گیا جبکہ خاتون ٹیچر لال بیگم نے 5سال تک بغیر کسی تنخواہ بچوں کو تعلیم دی جس کی بڑی قربانیاں ہیں آخر میں صوبائی وزیر نے والدین ،اساتذہ اورپوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s