چلاس: حکومت وقت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد فوری یقینی بنائے، دیامر پریس کلب|PASSUTIMESاُردُو

0101چلاس: ہفتہ، 19 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) دیامر پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر دیامر پریس کلب مجیب الرحمٰن کے منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ دنوں گلگت میں ہونیوالے کنونشن کے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد بارے تفصیلی غور کیا گیا۔اور کہا گیا کہ حکومت وقت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد فوری یقینی بنائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ میڈیا اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرنے والے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو دوبارہ توسیع نہ دی جائے۔اور ایف پی ایس سی کے ذریعے مستقل بنیادوں پر قابل اور اہلیت رکھنے والے عملے کو تعینات کیا جائے۔تاکہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔اور صحافیوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ اگر کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید توسیع دی گئی تو گلگت بلتستان کی تمام صحافتی برادری مشترکہ طور پر لائحہ عمل مرتب کرینگے۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ حکومتی سطح پر صحافی برادری کی مشکلات دور کرنے کے لئے انکے مطالبات پر فوری عملی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔۔۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s