گلگت: ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمنٰ |PASSUTIMESاُردُو

52461b8e-a14c-4c03-9a93-c5f575dc40bfگلگت: ہفتہ، 19 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) وزیرا علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے۔ محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت اور محکمہ بلدیات کی کارکردگی کو مذید فعال بنایا جائیگا اور ان اداروں کی استعداد کار بڑھائی جائیگی تاکہ متعلقہ محکمے اپنی سکیموں کو خود مکمل کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انڈسٹریل زون کیلئے مختص زمین کی لینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے ابتدائی رقم فراہم کی گئی ہے لہذاانڈسٹریل زون کی تیاری کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ کہا ہے کہ کیڈیٹ کالج سکردو میں جاری کام میں تیزی لائی جائے۔ گلگت بوائز کالج سکوار اور دنیور کیلئے سڑک، پانی اور بجلی کی فراہمی کیلئے جلد ازجلد کاغذی کاروائی مکمل کی جائے۔گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت ایسے طالبعلم جو اہلیت رکھنے کے باوجود مالی وسائل نہ ہونے کے باعث تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ان کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کیا ہے کہ صوبے پنجاب سے انڈومنٹ فنڈ اور میرٹ کے مطابق طالبعلموں کی معاونت کیلئے محکمہ تعلیم پنجاب کے انڈومنٹ فنڈ سے متعلق ضروری معلومات حاصل کیے جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نےADPری ویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ داریل اور تانگیر کے ہونہار بچوں کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائینگے۔ پنجاب میں موجود دانش سکولوں میں میرٹ کی بناء پر ان علاقوں کے بچوں کو تعلیمی مواقعے فراہم کیے جائینگے۔ صوبائی حکومت گلگت اور دنیور میں پبلک سکول قائم کریگی تاکہ ان علاقوں کے طالب علموں کو بھی بہتر تعلیمی مواقعے فراہم کیے جاسکیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ میں دو ماڈل سکولوں کے قیام کیلئے جلد از جلد کاغذی کاروائی مکمل کی جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s