چلاس: فورس کمانڈر تھک بابوسرمیں بھی فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان کریں، عوام تھک بابوسر|PASSUTIMESاُردُو

10945541_404163356429037_956000525738105695_nچلاس: اتوار، 20 دسمبر، 2015 ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( عمرفاروق فاروقی) فورس کمانڈر تھک بابوسرمیں بھی فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان کریں ۔ان خیالات کا اظہار تھک بابوسر کے عوامی و سماجی حلقوں نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں معاشی ، صحت اقتصادی اور تعلیمی لحاظ سب سے پسماندہ علاقہ تھک بابوسر ہے ،لیکن ماضی میں حکومتی سطح پر اس پسماندہ علاقہ کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تھک بابوسر آبادی کے لحاظ سب بڑا علاقہ ہے ،اور اس علاقے میں غربت بہت زیادہ ہے ،یہاں کے دوردراز نالہ جات میں رہنے والے لوگ اپنے مریضوں کو سینکڑوں کلومیٹر دور چلاس شہر میں لا کر علاج معالج کراتے ہیں ،کیونکہ علاقہ تھک میں صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تھک دیورے میں پاک فوج نے ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا تھا ،جس سے وہاں کے عوام کو بہت فائدہ بھی ہوا تھا،اور اب تھک کے عوام فورس کمانڈر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر اس پسماندہ علاقہ کے عوام اور مستقبل کے نونہالوں پر ترس کھاتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کا اعلان کریں ،تاکیہ عوام مستفید ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ تھک نیاٹ کے عوام پاک فوج سے بے پناہ محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s