چلاس: گونرفارم سے چلاس آنے والی کارگونرفارم تھانہ کے قریب اچانک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جاگری ہے ،جس کے نتیجے میں ایک افراد زخمی 2لاپتہ ہوگئے |PASSUTIMESاُردُو

چلاس: اتوار، 20 دسمبر 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) ضلع دیامر کی تحصیل چلاس گونرفارم میں پرائیوٹ کار گاڑی حادثے کا شکار ہوکر دریائے سندھ میں جا گری ایک افراد زخمی 2لاپتہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گونرفارم سے چلاس آنے والی کارگونرفارم تھانہ کے قریب اچانک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جاگری ہے ،جس کے نتیجے میں ایک افراد زخمی 2لاپتہ ہوگئے ہیں ،حادثہ میں زخمی یحی نامی شخص کو زندہ نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کلارشاہ ولد رمضان اورشاہ عالم لاپتہ ہوگئے ہیں ۔لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ،لیکن تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔دیامر کی ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور لواحقین کے ساتھ مل کر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں ۔پولیس ذرایع کے مطابق لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کم نظر آرہے ہیں ،جبکہ دریا سے زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کرنے والے شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،ذرائع کے مطابق کار گاڑی کو سروس کرنے کیلئے دریا کے قریب لے کر گئے ہوئے تھے کہ اچانک کار کا ٹائر پھسل کر دریا میں جاگری ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s