گلگت: گلگت بلتستان کے عدالتوں میں ججز کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں جوڈیشلی کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے، چیف جسٹس چیف کورٹ جی بی صاحب خان|PASSUTIMESاُردُو

030گلگت : اتوار، 20 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں جہالت کے ذریعے گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلائی گئی جج کا کام میرٹ کے مطابق عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے نئے ججز کی چناؤ میرٹ کیمطابق ہوئے ہیں عوام کی نظریں بھی عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں خوف خدا ہو تو کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی توقع رکھتے ہیں نئے تعینات ہونے والے ججز میرٹ کے مطابق عوام کو انصاف فراہم کرکے گلگت بلتستان کا نام روشن کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے تعینات ہونے والے سول ججز کی تقریری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں جج صاحبان سمیت وکلاء نے بھی خصوصی شرکت کی چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عدالتوں میں ججز کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں جوڈیشلی کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے گزشتہ7سالوں کے انتھک کوششوں اور دوستوں کے محنت سے نئے ججز کو تعینات کیا گیا اب ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف پر فیصلے ہورہے ہیں انہوں نے تعینات ہونے والے ججز سے مخاطب ہوکرکہا کہ ہم صرف جج ہیں ہمارا دین ہی اسلام ہے اور ہمارا کام عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے ہم پر اللہ کی آزمائش ہے اور عوام کی نظریں بھی ہم پر لگی ہوئی ہیں جج صاحبان اپنے ضمیر کا فیصلہ کریں تو عوامی فیصلے بھی میرٹ پر ہوں گے انہوں نے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے ججز عوامی توقعات پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے آج سے ہی جج صاحبان ہتھیار کے ساتھ محاذ میں جاکر میرٹ پر فیصلے کرکے گلگت بلتستان کا نام روشن کریں گے تقریب کے آخر میں چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے منتخب ہونے والے ججز کو تقرر نامے دیئے نئے تعینات ہونے والے ججز میں دلشاد علی گانچھے، ہدایت علی روندو، شیر عالم ہنزہ، نازش مریم ضلع سکردو، رحمت شاہ ودیگر کو تقررنامے دیئے گئے۔020

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s