گلگت: سو فیصد ٹیکس عائد کرنے کی حکومتی فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے بھر پو احتجاج اور مزاہمت کرنے کا فیصلہ کر لیاہ|PASSUTIMESاُردُو

12243493_10153358935659527_2401830525586968682_nگلگت: پیر، 20 دسمبر، 2015ء پھسو ٹائمز اُردُو ( خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان نے سو فیصد ٹیکس عائد کرنے کی حکومتی فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج اور مزاہمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کنٹریکٹر ز اسوسی ایش اور دیگر تنظموں سمیت سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد کریں گے ۔تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر راجہ جلال حسین مقپون ،ڈپٹی آرگنائزرز فتح اللہ خان،سیکریٹری اطلاعات تقی آخونزادہ ، اور شاہ ناصر نے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ اس ظلمانہ اور حکومتی عوام دشمنی پر مبنی فصلہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت کا شاخ سانہ ہیں ،جی بی کو نسل جس میں پیپلز پارٹی کی اکثریت تھی نے دو ہزار بارہ میں عوام سے خون چوسنے کا یہ عمل شروع کیا ہے اب جبکہ جی بی کونسل کا وجود ہی نہیں کونسل کی گلگت میں موجود د فتر نے پچاس فیصد کا مزید ٹیکس کا نوید سنایا ہے ۔موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے مفاہمت سے ہی یہ فیصلہ کیا ہے کہ پچاس ،پچاس فیصد ٹیکس باری،باری گلگت بلتستان کے عوام پر عائد کریں ۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا ہے کہ موصوف گلگت بلتستان کو جب آ ئینی حقوق اور پا کستان کا حصہ بنانے کے حوالہ پر اقوام متحدہ کی قرار داد کی روح سے گلگت بلتستان کو متنازعہ کے طور پر پیش کرتے ہے اب جبکہ چپ سادھ لی ہے اگر گلگت بلتستان متنازعہ ہے تو حفظ الرحمن اب کیو ں خواب خرگوش سو رہے ہیں کیا کسی متنازعہ علاقہ وہ بھی بقول حفظ الرحمن پاکستان کا حصہ نہیں پر ٹیکس نافص کر سکتا ہے ؟۔اسی طرح سابق حکمران جماعت پیپلز پارٹی سے گلگت بلتستان کے عوام یہ پوچھ رہے ہیں کہ آ یا یہ جو پچاس فیصد مزید ٹیکس نافص کیا ہے کیا یہ جی بی کونسل نے منظوری دی تھی اگر دی ہے تو اب مگرمچھ کی آنسو کیو ں بہارہے ہیں ؟ اگر جی بی کونسل نے منظوری نہیں دی تو مسلم لیگ ن کی حکو مت کیسے پچاس فیصد کا مزید ٹیکس عوام کو تحفہ دیا ؟۔تحریک انصاف گلگت بلتستان نے مزید کہا ہے کہ وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی عوام دشمن وہ لوٹ گھسوٹ کی مفاہمت پر مبنی پالیسی جاری ہے جس کی ایک جھلک موجودہ اور سابق وزرائے ا علی کی اندون خان مفا ہمت ہے جس تحت کرپشن اور لوٹ کھسوٹ پر ایک دوسرے کا ساتھ دینا کا وعدہ ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت ماضی میں پی پی پی کے خلاف وائٹ پیپرشائع کرچکی ہے آج خود ان الزامات اور کرپٹ فعل پر عمل پیرا ہیں جو مسلم لیگ ن کے وائٹ پیپر میں پی پی پی حکومت کے خلاف درج ہیں جس میں محکمہتعمیرات میں ٹھیکوں کی بندربانڈ ، ناجائز بھرتیوں سمیت حالیہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں بحالی کے لیے اپنے قریبی عزیزوں کو من پسند ٹھیکوں سے نوازا گیا ۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مزید کہا ہیں کہ ہم مفاہمت کے خلاف نہیں لیکن پس پردہ لوٹ کھسوٹ اور کرپش کے خلاف مصمم ارادے سے جدوجہد کریں گے۔۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s