گوجال: آل پاکستان ایجوکیشنل ٹور2016(مور ۔مور۔ جوئن) کا آغاز خنجراب ٹاپ سے ہوکر روشنیوں کاشہرکراچی میں اختتام پذیر ہوگا|PASSUTIMESاُردُو

12390913_1654615324790394_1371977504059157413_n.jpgگوجال: پیر، 21 دسمبر، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (حیدر بدخشانی) آل پاکستان ایجوکیشنل ٹور2016 (مور ۔مور۔ جوئن) کا آغاز خنجراب ٹاپ سے ہوکر کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔ ملک میں قیام امن کے فروغ اور تعمیر ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت اور شعور و آگاہی کے لئے گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والنے نوجوان سماجی کارکن اصغر رومی نے چند ساتھیوں سمیت آل پاکستان ایجوکیشن ٹور (All Paksiatan Education Tour 2016 ) کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ اس عظیم مشن کا نام مور، مور جوئن (More More Join) رکھا گیا ہے۔30 دنوں پر مشتمل اس مشن کا آغاز جون یا جولائی کے مہینے میں ہوگا۔ اصغر رومی نے پھسو ٹائمز کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ ٹور کا آغاز خنجراب ٹاپ سے شروع ہوکرروشنیوں کا شہر کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس مشن میں اصغر رومی کے ساتھ مرزا حسین، سید حسین اور اعجاز رومی شامل ہیں۔ پروگرام کے مطابق یہ ٹیم پیدل اور گاڑیوں سے لفٹ لیتے ہوئے گوجال سے گلگت پہنچیں گے، وہاں سے اسی طرح ہی اسلام آباد، پشاور، روولپنڈی، لاہور، سکھر اور کراچی پہنچیں گے۔ راستے میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ٹارگٹڈ سکولوں کا دورہ کریں گے اور ان سکولوں میں بچوں کوپنسل تقسیم کریں گے اور ان سکولوں میں اساتذہ اور طالب علموں سے انٹریو لیکر آخر میں اس کی ایک ویڈیو ڈاکومنٹری تیار کریں گے تا کہ تعلیم کے حصول کی راہ میں مشکلات کی نشاندہی او ر تعلیم کی بہتری کے لئے شعور اور آگاہی فراہم کریں گے۔ اس عظیم مشن کا مقصد ملک میں امن و آشتی کی فضا قائم کرنے کیلئے تعلیم کی اہمیت اور تعلیم کے فروغ کے لئے شعور و آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف شہروں سے لوگ اس مشن کا حصہ بنیں گے۔ انھوں نے تمام اہل علم سے اپیل کی ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ یاد رہے کہ اصغر رومی اور اعجاز رومی نے گزشتہ سال خنجراب سے کراچی تک پیدل امن واک کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s